کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا بڑیچ کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکہ کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا بڑیچ کی گاڑی کے قریب دھماکہ کا مقدمہ زخمی راہ گیر نصیب اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے کی ایف آئی ار میں اقدام قتل، ایکسپوزو ایکٹ، اور انسداد دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں، مقدمہ درج ہونے کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
جوائنٹ روڈ پر منگل کی دوپہر صوبائی مشیر تعلیم کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم سردار رضا بڑیچ محفوظ رہے تھے۔