کوئٹہ: پنج فٹی میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانا جناح ٹاؤن میں درج

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے پنج فٹی میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانا جناح ٹاون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ گزشتہ رات جناح ٹاون کے علاقے پنج فٹی میں سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوٹل میں بیٹھے گیارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔