کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا ضلع کچہری کے قریب ہوا جہاں متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں، دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔

دھماکا ضلع کچہری کے قریب ہوا جہاں متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں، دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے— فوٹو: جیو نیوز
دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔