کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بی ڈی ایس

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) شہر میں گزشتہ رات مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے لیے مراسلہ سی ٹی ڈی تھانے بھجوایا جارہا ہے اور دھماکے کی جگہ کو کرائم سین قرار دے کر سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور 10 افراد زخمی ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 40 سے 50 کلوگرام دھماکا خیز مواداستعمال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کےزرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونےوالے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اظہر اکرام کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل میں کوئی غیر ملکی وفد موجود نہیں تھا۔