کوئٹہ میں تین دھماکے، پولیس اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں تین دھماکے، پہلا دھماکا چمن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، شہر میں مزید دو دھماکوں کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔