کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر پولیس ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے قافلے کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، ڈی آئی جی پولیس محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائے پاس تعمیر نو کمپلیکس کے قریب ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے اس دوران سیاسی جماعتوں کے لگائے گئے کیمپوں میں ووٹرز میں شامل مشکوک موٹر سائیکل سوار کو سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کی غرض سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔
دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور بچوں سمیت 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ محفوظ رہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کے ایمرجنسی میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ دو شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، شہداء میں ایس ایچ او بھوسہ منڈی بھی شامل ہیں۔