کوئٹہ : بولان اسپتال میں مریضہ سے زیادتی کی مبینہ کوشش، ملزم گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں زیر علاج مریضہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت نے وقوعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔

بولان بولان میڈیکل کمپلیکس کے ہڈی و جوڑ وارڈ میں بلوچستان یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ زیادتی کی شکار ہوئی، میڈیکل سال چہارم کے طالبعلم ڈاکٹر محمد بلال پر پر واقعے کا الزام لگا، طالبہ کہتی ہے طبی معائنہ کے بہانے زیادتی کی کوشش کی گئی، شور مچانے پر اہل خانہ نے ڈاکٹر کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم کی پہلے ہوئی خوب دھلائی، پھر کردیا گیا پولیس کے حوالے، ملزم بلال کہتا ہے اس نے کچھ نہیں کیا الزامات بے بنیاد ہیں۔

پولیس نے تھانہ بروری میں دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بناکر 2 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔