کوئٹہ: بم میں استعمال ہونے والا 80 ہزار کلو کیمکل برآمد، ایف سی

Quetta

Quetta

کوئٹہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک اور گودام سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس کے مقام پر ایف سی نے ٹرک اور گودام سیبم میں استعمال ہونیوالا اسی ہزار کلو گرام کیمکل برآمد کر لیا ہے۔

جس میں پوٹاشیم کلورئیڈ اور امونیم کلورئیڈ شامل ہے۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیاہے جن سیتفتیش جاری ہے۔