راولپنڈی (جیوڈیسک) راوالپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کو جیکب آباد سٹیشن پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر روک لیا گیا جبکہ کوئٹہ سے بدھ کو روانہ ہونیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے ترجمان کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کو جو راوالپنڈی سے کوئٹہ آ رہی تھی، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا جسے کل صبح کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے گا جبکہ کل کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کو بھی سیکیورٹی خدشات پر منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے مسافر کل اپنی ٹکٹس کوئٹہ ریلوے ریزرویشن آفس واپس کر کے رقم لے سکتے ہیں۔