کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں زلزلے کے ریڈ زون میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلند عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں، اور صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے قانون کی خلاف ورزی پر بے بس ہیں۔
زلزلے کے ریڈ زون میں واقع ہونے کی بنا پر کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائدکی ہوئی ہے، لیکن جناح روڈ، مسجد روڈ، کواری روڈ، اور دیگر علاقوں میں بلڈنگ کوڈ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی صورت میں یہ عمارتیں کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔