کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے لک پاس کے قریب مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں چھ ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کوئٹہ مستونگ روڈ پر لک پاس کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے آنے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں چھ ماہ کا بچہ دم توڑ گیا جبکہ باقی زخمیوں کو امداد دی جا رہی ہے۔