کوئٹہ: کلی اغبرک میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق، چار زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کلی اغبرک میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مزدہ گاڑی نواحی علاقے کلی اغبرک سے کوئٹہ شہر کی طرف آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں طبی امداد کی جارہی ہے جبکہ لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔