کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی جی او آر کالونی میں گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق چمن پسنجر کوئٹہ سے چمن جا رہی تھی کہ جی او آر کالونی کے قریب کھلے پھاٹک سے گزرنے والی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کچلاک کا رہائشی ملک داؤد اور اس کی دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ملک داؤد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔