کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے سے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قمبرانی روڈ سے ایف سی کا قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک پر کھڑے رکشے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم انتہائی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایف سی کی گاڑی متاثر ہوئی۔
زخمی ہونیوالے اہلکاروں اور افراد کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔ دھماکہ اس قدر زور دار اور شدید تھا کہ رکشہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور اس کے ٹکڑے پورے علاقے میں تک پھیل گئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔