کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ نے محکمہ صحت میں گھوسٹ ملازمین کا سراغ لگانے اور گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لینے والے ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا اس بات کا حکم انہوں نے کوئٹہ میں محکمہ صحت کے اعلی سطحی اجلاس میں دیا صوبائی وزیر صحت رحمت علی بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے حوالے سے خدمات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر ینگے۔
صوبے کے تمام ہسپتالوں میں تعینات عملہ جانفشانی سے اپنے خدمات سرانجام دیں، غفلت برتنے والوں کو نوکریوں سے فارغ کردینگے، گزشتہ 8 سالوں کی طرح گھروں میں بیٹھے ہوئے کسی ملازم کو تنخواہ نہیں دینگے، ایسے ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔