کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے گھر پر 2 دستی بم حملے کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں سردار اختر مینگل کے گھر پر نامعلوم ملزمان 2 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں سردار اختر مینگل کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔