کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ میں سوئی گیس کے حکام نے اپنی تنصیبات کی مرمت شروع کردی، شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی اچانک بند ہوگئی۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب ،جان محمد روڈ،پشتون آباد،پرنس روڈ ،لیاقت بازار اور ان سے ملحقہ شہر کے بڑے حصے میں رات گئے اچانک سوئی گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔
اس ضمن میں جب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایمرجنسی سنٹر سے رابطہ کیا گیا تو وہاں تعینات عملہ شہر کو سوئی گیس کی فراہمی کی بندش سے لاعلم تھا تاہم جنرل مینجر سوئی سدرن گیس کمپنی حبیب الرحمن نے بتایا کہ شہر میں سوئی گیس کی تنصیبات پر مرمت کا کام ہورہا ہے، کچھ دیر میں سوئی گیس کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔ سوئی گیس کی بند ش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔