کوئٹہ کے سول لائن تھانہ کی حراست میں مبینہ ملزم ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے سول لائن تھانہ کی حراست میں مبینہ ملزم ہلاک ہو گیا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے تشدد کیا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کوئٹہ کا رہائشی محمد نعیم پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اس کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ کے دوران مبینہ ملزم نے دیوار سے کود کر گرفتاری سے بچنے کی کو شش کی تو اس دوران وہ زخمی ہو گیا بعد میں اہلخانہ کے تعاون سے اسکی گرفتاری عمل میں آئی لیکن وہ زخمی تھا۔

اس کو پہلے سول ہسپتال اور بعد میں حالت بہتر نہ ہونے پر کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا دوسری جانب محمد نعیم کے اہلخا نہ کا الزام ہے کہ پولیس نے انکے بھائی کو تشدد کر کے ہلاک کیا ہے اور وہ اس کیخلا ف بھر پور احتجاج کرینگے۔