کوئٹہ : کلرکس ایسوسی ایشن کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

Quetta Sit

Quetta Sit

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زہر اہتمام کلرکوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے وزیراعلی اور گورنر ہائوس کے قریب ہاکی چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا دیا ہوا ہے۔ دھرنے کے شرکا نے رات قیام بھی یہی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ان کا مطالبہ تسلیم نہ ہو جائے۔

دوسری جانب ہاکی چوک پر دھرنے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے آنے اور جانے والی ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ بسوں میں سفر کرنے والوں کو کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑ رہا ہے۔ کلرکوں کے مسئلے کو حل کرنے تاحال حکومتی شخصیت یا کوئی نمائندہ نہیں آیا۔ کلرکوں کے احتجاج کے باعث سرکاری دفاتر میں کام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔