کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پچھلے چند دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، لوگوں نے گرم کپڑوں اور گرم مشروبات کا استعمال شروع کر دیا۔کوئٹہ میں سردیوں کی آمد کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں سرد ہواہیں چلنے سے گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ گرم مشروبات یخنی، قہوے اور چائینز سوپ کا دور دورہ رہتا ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد سردی کی شد ت میں کمی کیلئے ان کا ستعمال کرتی ہے اور بعض لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ گرم مشروبات سے لطف اندوز ہونے کیلئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔