کوئٹہ میں سردی کی لہر آج دوسرے روز بھی برقرار

Cold

Cold

کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی کوئٹہ میں سردی کی لہر آج دوسرے روز بھی برقرار ہے کوئٹہ اور گرد و نوا ح میں آج مطلع صاف ہے، تاہم دو روز قبل شروع ہونے والا سردی کی لہر جاری ہے اور موسم سرد ہے۔

خاص طور شہر کے میدانی ، نواحی اور پہاڑی علاقوں میں سخت سرد ہے۔ شہری سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گرم چادریں ، کوٹ، سویٹر اور جیکٹس کا استعمال کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں موسم ایسے ہی سرد رہنے کا امکان ہے۔