کوئٹہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علمدار روڈ پریزدان خان اسکول میں مجلس وحدت مسلمین اور اجتماعی شادی کمیٹی کے زیر اہتمام آٹھویں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، اجتماعی شادی کی تقریب میں 21 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

کمیٹی کی جانب سے دلہنوں کو ایک لاکھ 30ہزار روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی سید آغا رضا سمیت دولہا اور دلہنوں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔