کوئٹہ، جامع فاروقیہ پر فائرنگ، آٹھ ملزموں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں عید کے روز جامع فاروقیہ پر فائرنگ کرنے والے آٹھ ملزموں کا پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ سٹیلائٹ ٹان تھانے کی پولیس نے جامع فاروقیہ پر حملہ کرنے والے گرفتار آٹھ ملزموں کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا۔

جامع فاروقیہ پر فائرنگ سے دس نمازی جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے تھے ۔واقع کے بعد پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کر کے ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔