کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے عدالتی احکامات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین کی بڑی تعداد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اختیار نہیں ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات سنانے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کوہڑتال اور ریلیاں نہ نکالنے کی ہدایت کی تھی۔
عدالتی احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کو روکنے میں بے بس نظر آرہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج دھرنے کو ہٹانے کی تاحال کوشش نہیں کی۔