کوئٹہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی ،13 مشتبہ افراد گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکاروں نے سریاب کے علاقے میں دو گھروں میں چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد گرفتار کر لیا جن کا تعلق کلی برما اور کلی غریب آباد سے بتایا جاتا ہے۔

جبکہ ایک اور کارروائی میں قمبرانی کے علاقے کلی شادی خیل میں ایف سی اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا، کاروائی کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ان افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اور گرفتار افراد کو سریاب پولیس کے حوالے کردیا گیا جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔