کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور خان کاکڑ مقامی قبرستان میں سپرد خاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ گذشتہ روز فائرنگ واقعہ میں جاں بحق ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور خان کاکڑ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور خان کاکڑ گذشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس ھسپتال میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، ان کی نماز جنازہ گذشتہ رات پولیس لائن میں ادا کر دی گئی تھی جبکہ ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ آج مقامی کاسی قبرستان میں کر دی گئی۔

اس موقع سرکاری اور پولیس افسران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریبا چوالیس سالہ عبدالمنصور کاکڑ نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے لی گئی تقریبا ایک ماہ کی رخصت کے بعد تین روز قبل ہی اپنی ڈیوٹی دوبارہ جوائن کی تھی، اس سے قبل وہ ڈپٹی کمشنر خضدار اور پشین اور ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر فوڈ کے فرائض سر انجام دے چکے تھے۔