کوئٹہ : ضلع بولان میں مچھ کے قریب اغوا کیے گئے 8 مسافر قتل

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) ضلع بولان میں مچھ کے قریب مسافر کوچ سے اغوا کیے گئے 8 مسافروں کو قتل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسافروں کی لاشیں قریبی پہاڑیوں سے ملی ہیں۔ مسافروں کو رات گئے ضلع بولان کے علاقے کچھ کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر راجن پور جانے والی بسوں میں سوار تھے۔