کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے کیرانی روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ورثا نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی تک میتوں کی تدفین سے انکار کردیا ہے۔ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیانوے ہوگئی ہے۔
لواحقین نے میتوں کی تدفین ملزمان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی سے مشروط کردی ۔ مجلس وحدت المسلیمن نے آٹھ مطالبات پیش کیے ہیں۔ جن میں کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے،اسلحہ لائسنس، کمیونٹی پولیس اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیمطالبات شامل ہیں۔چند دن کے وقفے کیبعد دہشت گردی کی ایک اور بڑی کارروائی نیکوئٹہ کے باسیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔