کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف ساتھی ڈاکٹروں کی جانب سے کوئٹہ کی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کا بائیکاٹ جاری ہے۔ ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے گزشتہ اکیس روز سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ چار گھنٹے کی علامتی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ساتھی ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ مغوی ڈاکٹر مناف ترین کو جلد بازیاب کیا جائے اور صوبے کے تمام ڈاکٹروں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہسپتالوں میں سیکورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر مناف ترین کو گزشتہ ماہ کی سترہ تاریخ کو کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاف سے اغوا کر لیا گیا تھا۔