کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے مغوی ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو ستائس روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ عدم باز یا بی کے خلاف ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں بائیکاٹ جاری ہے۔ ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلا ف ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ چا ر گھنٹے کی علامتی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مناف ترین کی بازیابی کے لئے حکومت اور انتظامیہ موثرا قدامات نہیں کررہی ہے اور چار ہفتے گزر گئے تاہم ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا، ڈاکٹروں نے عدم بازیابی اور صوبے میں ڈاکٹروں کی عدم تحفظ کے خلاف احتجاجا صوبائی سنڈیمن ہسپتال میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر احتجاج پر بھی بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ مغوی ڈاکٹر مناف ترین کو جلد بازیاب کروایا جائے۔ ڈاکٹر مناف ترین کو گزشتہ ماہ کی سترہ تاریخ کو کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ سے اغوا کیا گیا تھا۔