کوئٹہ (جیوڈیسک) ڈاکٹروں نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں احتجاجا کام بند کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عبدالمناف کی دوسرے روز بھی بازیابی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے۔
ڈاکٹروں نے تمام اسپتالوں میں کام بند کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے صوبائی صدر ڈاکٹر کمال کا کہنا ہے کہ مغوی ڈاکٹر عبدالمناف کی بازیابی اور سیکورٹی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔ جنرل باڈی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔