کوئٹہ (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 8 ویں روز بھی بند رکھی۔
او پی ڈیز کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے چوتھے روز بھی صوبے بھی کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کا علاج نہیں کیا جا رہا جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال تنخواہیں ریلیز نہیں کی گئی نہ ہی ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز اغواء ہونے والے ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ تاحال بازیاب نہ کرائے گئے جس پر ینگ ڈاکٹرز نے مغوی کے بازیابی کے لیے احتجاج کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز نے آج اجلاس طلب کر لیا۔