کوئٹہ: ڈاکٹر کی عدم بازیابی، ڈاکٹروں کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری

 Doctors Boycott

Doctors Boycott

کوئٹہ (جیوڈیسک) اغوا ہونے والے ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا بائیکاٹ پندرہ ویں روز میں داخل ہو گیا۔

کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ سے سترہ ستمبر کو ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو اغوا کر لیا گیا تھا جن کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹرز کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز میں چار گھنٹے ہڑتال کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر کمال نے کہا ہے کہ ہے مغوی ڈاکٹر کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو اوپی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔