کوئٹہ : ڈاکٹروں کا سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں بائیکاٹ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین کی عد م باز یا بی کے خلاف ڈاکٹروں کا کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلا ف کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کا26 روز سے احتجاج جاری ہے۔

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ 4 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ مغوی ڈاکٹر مناف ترین کو جلد بازیاب کروایا جائے اور ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ڈا کٹر منا ف ترین کو گزشتہ ماہ کی سترہ تاریخ کو کوئٹہ کے علا قے پشین اسٹاپ سے اغوا کیا گیا تھا جنھیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔