بلوچستان (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر مکان پر ڈمپر گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر گرنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں، ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری اور مؤثر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔