کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آخری ایام کی قیام گاہ زیارت ریزیڈنسی کی تعمیرنو کا کام شروع کر دیا گیا۔
زیارت میں واقعہ قائداعظم ریزیڈنسی کو پندرہ جون دو ہزار تیرہ کو نامعلوم افراد نے بموں سے تباہ کردیا تھا۔ جس کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اسے جلد سے جلد اصل حالت میں لاکر عوام کے لئے کھولا جا سکے۔
گذشتہ روز معروف آرکیٹیکٹ نے قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کیا اور بم دھماکے میں تباہ ہونے والی عمارت کا بغور جائزہ لینے کے بعد اس کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔