کوئٹہ : لیاقت بازار میں بم دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے وسط میں واقع اہم تجارتی مرکز لیاقت بازار میں سائیکل بم دھماکے میں ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ 62 افراد زخمی ہو گئے دھماکہ لیاقت بازار میں سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب کھڑی سائیکل میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل عبدالرزاق سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 63 افراد زخمی ہوگئی دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی جبکہ قریب واقع عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد ریسکیو کے عملے نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیو ں کو فوری طور پرسول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا جہاں دھماکے کے بعد ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں میں سے چھ کی حالت تشو یشنا ک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد گاڑیوں اور رکشوں کو شدید نقصا ن پہنچابم ڈسپوذل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا جو کہ سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں تقریبا چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو آمدورفت کے لئے سیل کرکے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئیے ہیں۔