کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاور روانہ

Eid Special,Train

Eid Special,Train

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہو گئی ہے۔

کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر بارہ بجے روانہ ہوئی۔ 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں 850 مسافروں کی گنجائش تھی، لیکن ایک ہزار سے زیادہ مسافر سوار ہوئے۔

عید اسپیشل ٹرین سکھر، روہڑی، ملتان، خانیوال ،لاہور سے براستہ راولپنڈی ہوتی ہوئی کل رات ساڑھے دس بجے پشاور پہنچے گی۔ عید منانے کےلیے اپنے گھروں کو جانے والوں کے چہروں سے خوشی نمایاں تھی۔