کوئٹہ: بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے4 کھمبے تباہ

Quetta

Quetta

شرپسندوں نے بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائن کے چار کھمبوں کو دھماکے اڑا دیا۔ جس کے باعث کوئٹہ سیمت سترہ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی نہ ہونے کے باعث سحری میں روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ رات سحری سے قبل سبی اور مچھ کے درمیانی علاقے بی بی نانی کے مقام پر شرپسندوں نے ٹرانسمیشن لائن کے چار کھمبوں کو دھماکے اڑا دیا۔ جس سے دو سو بیس اور ایک سو بتیس کے وی کے لائنیں تباہ ہوگئی۔ ٹرانسمیشن لائن کے ٹرپ ہوجانے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سترہ اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے۔

کیسکو کے ترجمان کے مطابق مکران کے علاوہ بلوچستان کے سب ہی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق مرمت کا کام سیکیورٹی فراہم کرنے کے بعد کیا جائے گا اور کوئٹہ شہر کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ بقیہ اضلاع میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے روزے داروں نے سحری کی تیاری اندھیرے میں کی اور مساجد میں نمازیوں کو نماز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔