کوئٹہ میں ہزار گنجی واقعہ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

Quetta Strike

Quetta Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں 14 ہزار گنجی واقعہ کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث شہر بھر میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ہزار گنجی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ہزارہ قومی موومنٹ کے 8 افراد کی ہلاکت کے خلاف شہر بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے بعد کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔