اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن کسی نتیجے تک پہنچے سے پہلے کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتا۔
گرفتار امریکی شہری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس پر جاسوسی کا مقدمہ دو ہزار گیارہ میں قائم نہیں ہوا تھا ۔ 24 گھنٹے میں ویزہ جاری کرنے پر سخت نوٹس لیا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ سے متعلق کافی شواہد ملے ہیں لیکن انہیں شئیر کرنا قبل از وقت ہو گا ۔ کیس کی مانٹیرنگ روزانہ کی بنیاد پر کر رہا ہوں۔ ملنے والی انگلیاں متاثرہ شخص کی تھیں جبکہ سر مسخ ہونے کی وجہ سے ڈی این اے نہیں ہو سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گرفتار امریکی شہری میتھیو کو ویزہ فارم میں اہم نکات پر کیے بغیر 24 گھنٹے میں ویزه جاری کیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے بعد امید ہے وزارت خارجہ بھی اس کا نوٹس لے گی۔