کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے پر ریمونٹ کنٹرول بم حملے میں دو راہگیر زخمی ہو گئے، سیکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ہزار گنجی لنک روڈ پر کچرہ دان میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کو اس وقت اڑایا گیا جب ایف سی کا قافلہ قریب سے گزر رہا تھا۔ دھماکے میں ایف سی کے اہلکار محفوظ رہے تاہم دو راہگیر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایف سی نےعلاقے سے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا جن سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دھماکے میں چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔