کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، پولیس نے گورنر ہاوس، وزیراعلی ہاس اور امریکی قونصل خانے جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے ہیں۔
سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علما کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی دھرنوں کا اعلان کیا۔
بعدازاں شیعہ علما کونسل نے وزیراعلی ہاوس جانے کا اعلان بھی کیا جس کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر گورنر ہاؤس، وزیراعلی ہاوس اور امریکی قونصل خانے جانے والی شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کربند اور ریڈ زون میں قائم حساس عمارتوں کے باہر پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔