نیویارک(جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
بان کی مون نے ایک بیا ن میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہا ر تعزیت کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر دوسرا بڑا دہشت گرد حملہ ہے۔پاکستان میں ہزارہ برادری سمیت تمام لوگوں کی حفاظت کے لئے وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔