کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ایف سی چوکی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، سکول جانے والے ایک طالب علم سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ چوکی کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، دو اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ طالب علم کی حالت تسلی بخش ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کئے ، ڈی آئی جی پولیس امتیاز شاہ اور آئی جی ایف سی نے بھی جائے وقوعہ کامعائنہ کیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا ۔ دھماکے سے ایف سی چوکی کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔