کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ایک طرف شدید سردی کی لپیٹ میں ہے تو دوسری طرف سوئی گیس کے پریشر میں کمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مچھ میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کے خلاف شٹر ڈاون اور شہریوں نے کوئٹہ سبی شاہراہ بند کردی۔
کوئٹہ پچھلے ایک ہفتے سے سائبریا سے چلنے والی ہواوں کی زد میں ہونے سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری گر چکا ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس کے پریشر میں کمی نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے۔
کوئٹہ کے علاقوں میں جان محمدروڈ، نیو الگیلانی روڈ، بروری، فقیر محمد روڈ سریاب، اختر اباد میں سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو نہ صرف کمرے گرم رکھنے میں مشکلات ہیں بلکہ کھانا تیار کرنے میں دقت ہورہی ہے۔ بلوچستان کے شہر مچھ میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کے شہری سراپا احتجاج ہو گئے۔