کوئٹہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

FC Quetta

FC Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،ایف سی حکام کے مطابق کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے پشتون آباد میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

جہاں ایک مکان اور گاڑی سے تین سو پچاس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، وائس سیٹس، اور دیگر ڈیوائسس برآمد کیے گئے ہیں، ایف سی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ایف سے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں