کوئٹہ: ایف سی اور پولیس کا آپریشن، 4 ملزم گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کر کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس نے ارباب کرم خان روڈ کے علاقے کلی ڈومکی میں مختلف سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے مشترکہ آپریشن کیا۔

اس دوران چار ملزموں علی جان،میر دوست، نذیر احمد اور عرفان علی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ چاروں ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔