کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے 39 پاکستانی پاسپورٹ، 250 جعلی ایرانی ویزے اور 100 پاسپورٹس کو تبدیل کرنے والے سٹیکرز، کمپیوٹر، پرنٹرز اور دیگر کاغذات برآمد کرلئے ہیں۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کافی عرصے سے کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں ایک شخص جعلی پاسپورٹ اور ویزے کا کاروبار کرکے سادہ لوح شہریوں کو ایران اور یورپی ممالک بھجوانے کا لالچ دے کر رقم بٹور رہا ہے۔