کوئٹہ(جیہوڈیسک)سانحہ کرانی روڈ دھماکے کے بعدکوئٹہ کے علاقے قمبرانی میں ایف سی نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے اور پانچ کو گرفتار کرلیا گیا۔
قمبرانی کلی باریزئی میں رات گئے ایف سی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس پر مکان میں موجود مسلح افراد نے ایف سی پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں مشتبہ افراد کے چار ساتھی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ کو حراست میں لے لیا گیا۔
انکے قبضے سے کلاشنکوفیں، بارودی مواد، مارٹر گولے، ڈیٹونیٹرز اور تخریب کاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ایف سی نے پورے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔